بھارت

نئی دلی: ”این آئی اے“ نے آسیہ اندرابی انکی ساتھیوں کو عمر قید کی سزا دینے کی سفارش کر دی

 

نئی دہلی: بدنام زمانہ بھارتی تحیققاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں نظر بند دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھوں کو عمر قید کی سزا دینے کی سفارش کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے دہلی کی ایک عدالت پر زور دیا کہ وہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو عمر قید کی سزا سنائے ۔ ان تینوں کو عدالت نے جھوٹے مقدمات میں رواں سال جنوری کے اوائل میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔ این آئی اے نے ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ کی عدالت کے آگے دلیل دی کہ ملزمان نے بھارت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے لہذا ضروری ہے کہ انہیں سخت سزا دی جائے۔ این آئی اے نے مزید کہا کہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھوں نے کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کیلئے حمایت کے حصول کیلئے دختران ملت کو استعمال کیا۔
آسیہ اندرابی اور انکی ساتھوں کو جیل سے ویڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور یہ 24مارچ کو سنایا جائے گا۔ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین تقریبا گزشتہ آٹھ برس سے زائد عرصے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ بھارت نے انکی تنظیم دختران ملت کو بھی ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button