بھارت
یہودو ہنود گٹھ جوڑ پر مودی حکومت شدید تنقید کی زد میں

واشنگٹن ڈی سی:امریکی جریدے” دی نیشنل انٹرسٹ“ کے مطابق ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے مودی حکومت کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تناو کے باوجود پاکستان اس بحران میں ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہاہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بھڑکنے والی جنگ کا خطرہ ٹل گیاہے۔پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن قیادت کی جانب سے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اعتراف کیا کہ پاکستان سفارتی طور پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بی جے پی کے حامی انتہا پسند حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کی اسلام دشمنی ہے۔






