20ہزار سکھ یاتری ساکا ننکانہ کی101ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے
لاہور 25 جنوری (کے ایم ایس)
سکھ مذہب کے260پیروکاروں کی یاد میں ساکا ننکانہ کی 101ویں سالانہ تقریبات پر وقار انداز میں منانے کے لیے مرکزی تقریب آئندہ ماہ 21فروری گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ میں ہو گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستانی سکھ شہریوں کے علاوہ بھارت، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، ملائیشیا، امریکا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ مرکزی تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 20ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی درخواست کے پیش نظر ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز رانا شاہد سلیم نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی پیشگی اجازت کے بعدوزارت مذہبی امور کو بھارتی سکھ یاتریوں کوساکا ننکانہ تقریبات میں شرکت کی اجازت دینے اور ویز ے جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔