بھارت
”این آئی اے “ نے شبیر احمد شاہ کیخلاف ایک اور جھوٹے مقدمے میں کارروائی کا آغازکر دیا

نئی دلی: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادار ے ”این آئی اے“ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کےخلاف 1996کے ایک اور پرانے جھوٹے مقدمے میں کارروائی شروع کردی ہے ۔شبیر احمد شاہ کے خلاف یہ جھوٹا مقدمہ 17جولائی 1996کو سرینگر کے شیر گڑھی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہیں مقدمے کے سلسلے میں جمعہ کی شام دلی کے پٹیالہ ہاﺅس کورٹ میں پیش کیاگیا جس نے انکا تین روز کا ٹرانزٹ ریمانڈ دیا ۔ انہیںپیرکے روز جموں کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر احمد شاہ کو 12مارچ کو ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت دی تھی تاہم انہیں رہا کرنے کے بجائے ایک اور مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ شبیر احمد شاہ گزشتہ 8برس سے زائد عرصے سے قید میں ہیں۔






