بھارت

بھارت :منی پور میں سابق فوجی سمیت دو افرادہلاک

امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں ہفتے کے روز ایک حملے میں ایک سابق فوجی سمیت دو افراد ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے امپھال سے اکھرول اور کامجونگ اضلاع کی طرف جانے والی چار سویلین گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی۔ہلاک ہونے والے سابق فوجی کی شناخت ایس ڈبلیو چینو شانگ کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع اکھرول کے علاقے تشار کا رہنے والا اور ناگا رجمنٹ کا سابق اہلکار تھا۔ ایک اور زخمی شخص42سالہ یارونگم واشوم جو کھراسم سی وی گاو¿ں کا رہنے والا تھا، بعد میں اکھرول ڈسٹرکٹ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حکام نے بتایا کہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہیں اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button