سابق بھارتی فوجی افسر بھی پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے معترف
نئی دلی:خطے کے امن میں پاکستان کا کلیدی کردار، سابق بھارتی فوجی افسر بھی پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے معترف، مودی کی اسرائیل نواز جارحانہ پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر عدم اعتماد اور انتہا پسند ریاست میں تبدیل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے سابق فوجی افسر بھی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے گن گانے لگے ،ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل یشپال مور نے کہاہے کہ پاکستان کے ثالثی کے کردار میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت اور صلاحیت نے اہم کردار ادا کیا ۔پاکستان نے حالیہ جنگ کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار موقف قائم رکھتے ہوئے دونوں فریقین کا اعتماد جیتا۔یشپال مور نے کہاکہ پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر نے لبنان حملے پر بھی بھرپور انداز میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی،بہترین اور متوازن حکمت عملی پاکستان کو سعودی عرب اور چین کیساتھ بھی بہترین تعلقات میں مدد فراہم کر رہی ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق گودی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور فیک نیوز کے باوجود سابق بھارتی فوجی افسر نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کیا ،بھارت کے فوجی افسران کی پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کا اعتراف مودی کے خود ساختہ دعووں پر طمانچہ ہے۔







