پاکستان

مقبوضہ لداخ نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا، نہ ہی تسلیم کیا جائے گا، پاکستان

اسلام آباد :
پاکستان نے مقبوضہ خطے لداخ پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خطے بھارت کی نام نہاد یونین ٹیریٹری کاحصہ نہیں ہے اور مقبوضہ لداخ نہ کبھی بھارت کا حصہ رہاہے اور نہ ہی اسے بھارت کا حصہ تسلیم کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور مقبوضہ لداخ کی صورتحال پر پاکستان نے اپنا موقف واضح کیا۔انہوں نے مقبوضہ لداخ میں نئے اضلاع کے قیام کو پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انجینئرنگ قرار دیا ہے۔ بھارت کے یک طرفہ اقدامات ایک متنازع خطے کی قانونی حیثیت اور سیاسی نمائندگی کو متاثر کرنے کی دانستہ کوشش ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے مطابق مقبوضہ لداخ اور جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ان اقدامات سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button