پاکستان
اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، منیر اکرم

اسلام آباد:پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے۔ ہمارا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے، تاکہ سب اس کے بارے میںآگاہ ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام اب مزید تیز کردیں گے۔ بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں،لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔





