آزاد کشمیر
مظفرآباد ،معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کو ایک سال مکمل
آزاد کشمیر میں یکم سے دس مئی تک عشرہ یکجہتی منایا جائے گا
مظفرآباد: حکومت آزاد جموں و کشمیر نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر یکم سے دس مئی تک عشرہ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان حکومت آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے ایک بیان میں کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حاصل ہونے والی اس کامیابی کی مناسبت سے پورے آزاد کشمیر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عشرہ یکجہتی کے دوران سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت مختلف محکموں میں تقاریب، سیمینارز اور خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ، جن کا مقصد قوم میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا اور افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔







