آزاد کشمیر

پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی پروپیگنڈہ بے بنیاداور بدنیتی پر مبنی ہے، سردار مسعود

اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اورسینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی پروپیگنڈے کی حالیہ مہم بے بنیاداور بدنیتی پر مبنی ہے اور پاکستان امریکہ تعلقات میں اضافے کی وجہ سے خوف پر مبنی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سردار مسعود خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کے امریکہ تعلقات میں گزشتہ سات دہائیوں کے دوران تاریخی طور پر اتار چڑھا ئو آتا رہا ہے تاہم تعلقات میں موجودہ قربت سے باہمی احترام، علاقائی تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی تزویراتی تبدیلی ہوتی ہے۔انہوں نے رواں سال مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کاجواب ذمہ دارانہ تھا۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے کشیدگی کو روکنے پر مبارکباد دی اور صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ میں اس پختہ سفارت کاری کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات کو تاریخی قرار دیا، جس سے دو طرفہ عسکری اور سفارتی تعلقات کو تشکیل دینے والے اعتماد اور گرمجوشی اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہائوس میں پاکستانی آرمی چیف کی پذیرائی بے مثال تھی اور جس سے پاک امریکہ تعلقات کی سمت واضح ہوتی ہے۔پاکستان ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت تیار کر رہا ہے جس کاہدف امریکہ ہے سے متعلق بھارت کی ڈس انفارمیشن مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ من گھڑت کہانیاں ہیں، جنہیں امریکی تھنک ٹینکس میں بھارتی حمایت یافتہ آوازوں کے ذریعے ری سائیکل کیا گیا ہے، جو پالیسی سازوں کو گمراہ کرنے اور پاکستان کاتشخص خراب کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان کا میزائل پروگرام صرف بھارت کے لیے مخصوص ہے، جو انڈمان، نکوبار میں بھارت کے اڈوں اور ماریشس اور ماڈا جیسے ممکنہ طور پر ہندوستانی آپریشنل چوکیوں کونشانہ بنانے کیلئے تیار کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اپنی صلاحیتیں علاقائی ضروریات سے کہیں زیادہ ہیں، اگنی5اوراگنی6 میزائلوںکی رینج 8ہزار سے16ہزارکلومیٹر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ گھڑا جارہاہے۔سردار مسعود خان نے 2022میں پاکستان پر فائر کئے گئے برہموس میزائل کے واقعے اور بھارت سے ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ کے متعدد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کی سکیورٹی اور تحفظ کے بھارت کے خطرناک ریکارڈ کی طرف بھی اشارہ کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو امریکہ کے لیے جوہری خطرہ کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں غیر معقول اور غیر منطقی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button