بھارت

مودی نے بھارتی عوام کو معاشی پستی اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیاہے

نئی دہلی :عالمی جریدے”بلوم برگ“ نے نام نہاد شائننگ بھارت کی کھوکھلی معیشت کو بری طرح بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی نے بھارتی عوام کو معاشی پستی اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی معیشت کو آنے والے دنوں میں مزید دباو¿اور توانائی کی ہوشربا قیمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مودی لوگوں کو خود خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اخراجات محدودکرنے اور زرمبادلہ کے ذخائربچانے کی اپیل کر رہے ہیں۔بھارت میں سرکاری تیل کمپنیوں کو ہر ماہ تقریباً 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ آئندہ چند مہینوں میں بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ اور تیل کا بحران مزید شدت اختیار کرے گا، جبکہ بھارتی سٹاک مارکیٹ بھی شدید دباو¿ کے باعث ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ماہرین کے مطابق مودی کے گمراہ کن نعروں پر کھڑی کھوکھلی بھارتی معیشت حالیہ بحران میں بری طرح بے نقاب ہوئی ہے۔ مودی کے خود انحصاری کے جھوٹے دعوﺅں کے باوجودکھوکھلی معیشت نے بھارتی عوم کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button