پاکستان

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح۔ 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح۔ 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ مقامی ساختہ فتح۔ 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیاہے۔ اس تجربے کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور آپریشنل استعداد کارکے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل جدید ایویونکس اور جدید نیویگیشنل سپورٹ سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد افواجِ پاکستان کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار اور کارکردگی کی توثیق کرنا تھا تاکہ نظام کی درستگی اور صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔میزائل کے تجربے کے موقع پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا اور اس میں حصہ لینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتح 4 میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی قابلِ ذکر پیش رفت ہے اور دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button