مقبوضہ جموں و کشمیر

نیپالی وزیراعظم بالن شاہ کا بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات سے انکار،بھارت کیلئے سفارتی دھچکا

نیپال اب خود کو بھارت کے روایتی علاقائی دائرہ اثر کا تابع تصور نہیں کرتا، کٹھمنڈو پوسٹ

کٹھمنڈو 14 مئی (کے ایم ایس)
نیپال کے وزیراعظم بالن شاہ کی جانب سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات سے انکار کو بھارت کیلئے ایک بڑا سفارتی دھچکا قراردیاجارہاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دی کٹھمنڈو پوسٹ نے اپنے اداریے میں رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا11اور12مئی کو مجوزہ دورہ نیپال وزیراعظم بالن شاہ سے ملاقات کے لیے کی گئی بار باردرخواستوں پر کوئی جواب نہ ملنے کے بعد منسوخ ہوگیا ہے۔ اس واقعے نے نیپال کی خارجہ پالیسی پر بحث چھیڑ دی ہے جہاں بعض حلقے اسے دوطرفہ تعلقات میں خودمختار برابری کو ترجیح دینے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ نیپالی وزیر اعظم کے اس فیصلے کو جنوبی ایشیا میں بدلتی سفارتی ترجیحات اور نیپال کی بڑھتی ہوئی خودمختار خارجہ پالیسی کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اخبارنے اپنے اداریے میں اس پیش رفت کو نیپال اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھمنڈو اب خود کو نئی دہلی کے روایتی علاقائی دائرہ اثر کا تابع تصور نہیں کرتا۔سیاسی مبصرین کے مطابق بالن شاہ کے اقتدار میں آنے کے بعد نیپال میں ایک آزاد قومی شناخت اور خودمختار خارجہ پالیسی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔ نیپال کی نئی سیاسی قیادت بھارت سمیت بڑی طاقتوں کے ساتھ برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی خواہاں ہے۔تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع سرحدی علاقوں پر دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کی بھی عکاسی ہوتی ہے، جس نے نیپال میں بھارت مخالف اور قوم پرستانہ جذبات کو مزید تقویت دی ہے۔مبصرین کے مطابق وکرم مسری کانیپال کا دورہ ملتوی ہونا جنوبی ایشیا میں بھارت کے روایتی بالادستانہ طرزِ عمل کے لیے ایک سفارتی دھچکا سمجھا جا رہا ہے جبکہ یہ واقعہ اس وسیع تر رجحان کی نشاندہی بھی کرتا ہے جس میں خطے کے ممالک اپنی خارجہ پالیسی میں زیادہ خودمختاری اور متوازن تعلقات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button