مودی حکومت اب تک کی سب سے ظالم حکومت ہے، کیجریوال
نئی دلی12 اگست (کے ایم ایس) نئی دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ مودی حکومت اب تک کی سب سے ظالم حکومت ہے جو غریبوں پر ذرہ برابر بھی ترس نہیں کھاتی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اروندکیجریوال نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت اپنے امیر دوستوں کے قرضے معاف جب کہ غریب عوام کی کھانے پینے کی چیزروں پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر مرکزی حکومت امیر صنعت کاروں اور اپنے دستوں کے لاکھوں کروڑوں کے قرصے معاف نہیں کرتی تو آج غریبوں کو کھانے پینے کی چیزوں پر زیادہ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت گزشتہ کچھ دنوں میں بڑے صنعت کاروں کا پانچ لاکھ کروڑ کا ٹیکس معاف کر چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیا یہ ملک چند لوگوں کے لیے چل رہا ہے اور اگر ایسا ہے تو یہ جلد کنگال ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو یاد رکھنا چاہیے کہ مظلوم کی آہ خالی نہیں جاتی ۔