بھارت

بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درخواست گزاروں کیلئے شہریت قوانین سخت کر دیے

نئی دلی:بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے نئے انکشافاتی تقاضے متعارف کرا دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے سٹیزن شپ(ترمیمی)رولز2026کو سرکاری گزٹ میں شامل کر دیا ہے، جس کے تحت شہریت کے قوانین 2009کے شیڈول آئی سی میں نئی شقیں شامل کی گئی ہے۔نئے قواعد کے مطابق ایسے تمام درخواست دہندگان جن کے پاس پاکستان،بنگلہ دیش یا افغانستان کا پاسپورٹ موجود ہوں، انہیں اپنی درخواست میں پاسپورٹ سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔درخواست دہندگان کو پاسپورٹ نمبر، اجرا کی تاریخ و مقام اور میعادا ختتام سمیت تمام معلومات جمع کرانا ہوں گی۔ شہریت کی درخواست منظور ہونے کے 15دن کے اندر متعلقہ پاکستانی، بنگلہ دیشی یا افغان پاسپورٹ متعلقہ حکام کے حوالے کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق یہ ترمیم سٹیزن ایکٹ 1955 کے سیکشن 18 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی گئی ہے اور نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔مبصرین کے مطابق نئے ضوابط خطے سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے عمل میں مزید سختی اور اضافی دستاویزی تقاضوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button