بھارت
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی پروازوںپر فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق کراچی اور لاہور دونوں فلائٹ انفارمیشن والے علاقوں میں تمام بھارتی کمرشل، فوجی اور نجی طیاروں پر ہوتا ہے۔پابندی کا اطلاق 19 مئی سے ہوا اور یہ 24 جون کی صبح پانچ بجے تک برقرار رہے گی۔ پابندی کے تحتبھارتی آپریٹرز کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے طویل متبادل راستے اختیار کرنےپڑتے ہیں۔بھارت اور پاکستان نے گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے کے باعث ایک دوسرے کی فضائی حدود بند کردی تھیں۔




