بھارت

مدینہ : بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ،45افراد جاں بحق

جدہ:
سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 45افراد جاں بحق ہوگئے۔بس میں سوار افراد بھارتی عمرہ زائرین تھے جن میں سے بعض حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ رات تقریبا ایک بجکر 30 منٹ پر پیش آیا جب مدینہ سے مکہ جانیوالی والی بس مفریحات کے قریب بس ایک ڈیزل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ بس میں سوار اکثر مسافر اس وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد بچنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے مناظر کو ہولناک قرار دیا اور بتایا کہ بس مکمل طور پر جل چکی تھی، جس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی شناخت انتہائی مشکل ہے۔ ایک شخص کے بچ جانے کی اطلاع ہے، تاہم اس کی حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔واقعے پر اپڈیٹ,اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے بھارتی سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button