بھارت

گائے کے نام پر مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا کھیل اب بند ہونا چاہیے۔ارشد مدنی

نئی دلی: جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ گائے کے نام پر مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل اور بدنام کرنے اور نفرت پھیلانے کا کھیل اب بند ہونا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مولانا ارشد مدنی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس ” پر لکھا”ملک کی کئی ریاستوں میں کھلے عام گائے کا گوشت فروخت اور کھایا جاتا ہے لیکن وہاں نہ تو مخالفت ہوتی ہے اور ہی ہجوم کے تشدد کے واقعات سامنے آتے ہیں ، جن علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں گائے کے نام پر تشدد کے واقعات ہوتے ہیں جو عقیدت نہیں بلکہ دوہرے معیار اور سیاسی کھیل کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوںنے یکسان سول کوڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب پورے ملک میں ایک قانون کی بات کی جاتی ہے تو جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق قانون تمام ریاستوں میں یکسان طور پر نافذ کیوں نہیں کیاجاتا ، کئی ریاستوں میں گائے کے گوشت پر کوئی پابندی نہیں ہے اور کچھ رہنماء کھلے عام بیف کھانے کی بات کرتے ہیں لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں ، وہاں بھی گائے کے گوشت کی فروخت کی جا رہی ہے لیکن گائے کے نام پر تشد د کرنے والے اس پر خاموش ہیں ۔
مولانا ارشد مدنی نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ گائے کو قومی جانور قرار دیکر اس سے متعلق قانون ملک کی تمام ریاستو ں میں بغیر کسی امتیاز کے یکسان طورپر نافذ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button