بھارت
ممبئی :انتظامیہ نے دو تاریخی مساجد ، مسلمانوں کے سینکڑوں گھرمسمار کر دیے
پولیس نے احتجاج کی پاداش میں 50سے زائد مسلمان گرفتار کر لیے

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشتر کے دارلحکومت ممبئی کے علاقے باندرہ ایسٹ میں انتظامیہ نے انسدادِ تجاوزات مہم کی آڑ میں دو تاریخی مساجد اور مسلمانوں کے سینکڑو کچے مکانات مسمار کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس کارروائی میں70تا 80برس پرانی دو مساجد کے علاوہ سینکڑوں کچی بستیاں اور غیر قانونی ڈھانچے گرائے گئے۔انہدام کے خلاف مقامی رہائشیوں اور مسلم کمیونٹی کے افراد نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔
پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے پچاس سے زائد مسلمان گرفتار کر لیے جہاں مزید کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔







