کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا کشمیری اور پاکستانی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے عیدالاضحی کے مقدس موقع پرمقبوضہ جموں وکشمیر اورپاکستان کے عوام سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری پرویز احمد شاہ ،سیکڑیٹر اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور دیگر رہنماﺅں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عیدالاضحی محض ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ ایثار، وفاداری، تقویٰ، اطاعتِ الٰہی اور قربانی کے عظیم ترین جذبے کی علامت ہے جس کی روشن مثال حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال اور بے مثال قربانی ہے۔ یہ عظیم واقعہ امتِ مسلمہ کو یہ درس دیتا ہے کہ حق، انصاف، دین کی سربلندی اور مظلوم انسانیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی پیش کرنا ہی حقیقی ایمان اور بندگی کا تقاضا ہے۔
حریت قیادت نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقِ خودارادیت، آزادی، عزت و وقار اور انصاف کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ عید قربان کا یہ مبارک موقع ہمیں اس عہد کی تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔حریت رہنماو¿ں نے کشمیرعوامِ سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے ا±ن بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز فراموش نہ کریں جو بھارتی مظالم، قید و بند اور انسانی المیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہداءکے اہلِ خانہ، بیواو¿ں، یتیم بچوں، معذور افراد، بے سہارا خاندانوں اور اسیرانِ حریت کے لواحقین کو اپنی دعاو¿ں، توجہ، محبت اور عملی تعاون میں ضرور شامل رکھا جائے۔حریت قائدین نے جیلوں میں قید سیاسی کارکنان اور آزادی پسند قیادت کی قربانیوں، استقامت اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے اسیر قائدین اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے مملکتِ خداداد پاکستان کے عوام، حکومت، سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو بھی عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے ان کی مسلسل سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے عالمِ اسلام، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی، اخلاقی اور سیاسی مسئلہ سمجھتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کریں اور خطے میں دیرپا امن، انصاف اور انسانی وقار کی بحالی کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں۔
دریں اثناءجموں وکشمیرلبریشن الائنس نے بھی عید الاضحی کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سمیت پورے عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔لبریشن الائنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ عید الاضحی کا دن ہمیں صرف جانوروں کی قربانی کا درس نہیں دیتا، بلکہ یہ دن باطل کے سامنے ڈٹ جانے، ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر محبوب چیز قربان کر دینے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہمقبوضہ جموں کشمیر کی سرزمین آج بھی قابض بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم ، قتل و غارت ، جبری گرفتاریوں ، گھروں کی تباہی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے لہولہان ہے۔ قابض ہندوتوا قوتیں یہ سمجھتی ہیں کہ بندوقوں، جیلوں، کالے قوانین اور ریاستی دہشت گردی سے آزادی کی جدوجہد کو دبایا جا سکتا ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم ہمیشہ مٹتا ہے ، عبرت کا نشان بنتا ہے اور حق ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور کامیاب ہوتا ہے۔








