مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں عیدسے قبل تجارتی سرگرمیاں ماند رہیں

سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں عید الاضحی سے قبل منگل کو نسبتا کم رش دیکھا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عید سے قبل معمول کی چہل پہل اور بڑے پیمانے پر عید کی خریداری کے برعکس لال چوک میں منگل کا نسبتا کم رش دیکھا گیا ۔اگرچہ بازار کھلے رہے ۔تاہم کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اوربازار میں بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے نہیں نکلے ۔کئی تاجروں نے خریداروں کی بازار میں آمدمیں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خریداری عام طور پر تہوار سے پہلے آخری دنوں میں عروج پر ہوتی ہیں ، تاہم رواں سال لوگوں کی بڑی تعداد میں بازار کا رخ نہیں کیا اور لال چوک اور قریبی سڑکیں اور بازار ویران رہے ۔






