بھارت : عیدالاضحی پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
ہندوتوا کارکن قربانی کے جانوروں کے مقابلے میں سور لے آئے

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں عیدالاضحی کے لیے قربانی کیلئے بکرے لانے پر ہندوتوا تنظیم کارکنوں نے ہنگامہ برپا کردیا اورمسلمانوں کے مقابلے پر سور لے آئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ہندوتوا کارکنوں کوعیدالاضحی کے مقدس تہوار کے موقع پر ممبئی کے علاقے میراں روڈ پر واقع پونم کلسٹر سوسائٹی کے باہر عید الاضحی ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرتے ہوئے اور قربانی کے جانوروں پر اعتراض کرتے ہوئے دیکھایاگیاہے۔ احتجاج کے دوران بعض ہندوتوا کارکنوں نے خنزیر لے کر سوسائٹی میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ہندوتوا کارکنوں نے سوسائٹی میں رہائش پذیر مسلم خاندانوں کو ہراساں کیا ۔بعد ازاں بلدیاتی ادارے بی ایم سی نے کارروائی کرتے ہوئے ہندوتوا کارکنوںکے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کے بجائے مسلمانوں کے بکرے علاقے سے باہر منتقل کردیے۔واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور پولیس بھی مسلمانوں کے تحفظ کی بجائے ہندوتوا کارکنوں کی سرپرستی کرتی رہی ۔




