مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی فوج کا حوالدارہلاک ہو گیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی فوج کا ایک حوالدار پراسرار حالات میں ہلاک ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حوالدار کو ضلع کے علاقے رنگریٹھ میں اپنی بیرک کے اندر بے ہوش پایا گیا۔ اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا




