مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ: ‘سی آر پی ایف ”انسپکٹر پراسرار حالات میں ہلاک

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس(سی آر پی ایف) کا ایک انسپکٹر پر اسرار حالات میں ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تیج پال سنگھ نامی انسپکٹر ضلع کے علاقے لیتھ پورہ میں اپنے تربیتی مرکز میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے دل کا دورہ پڑا۔وہ بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی تھا






