مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :فضل حق قریشی کا مصدق عادل کو چوتھی برسی پر شاندارخراج عقیدت

بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، حریت کانفرنس

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما اور پیپلز پولیٹیکل فرنٹ (پی پی ایف )کے سرپرست اعلیٰ فضل حق قریشی نے پارٹی رہنما رہنما محمد مصدق عادل کو ان کی چوتھی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فضل حق قریشی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مصدق عادل کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مصدق عادل نے کشمیر کاز کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دیں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھر پور مزاحمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصدق عادل نے کشمیر کاز سے وابستگی کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی لیکن وہ عزم وہمت کیساتھ اپنی آخری سانس تک حق پر مبنی کاز کے ساتھ وابستہ رہے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ میں ”پی پی ایف” کے نمائندے حسن البنا نے بھی ایک بیان میں مصدق عادل مرحوم کو تحریک آزادی کے تئیں بے مثال خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کشمیر کاز کیساتھ انتہائی گہری وابسگتی رکھتے تھے اور بھارتی جبر و استبداد انکے عزم و استحکام کو توڑنے میں ناکام رہا ۔ حسن البنا نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کے لیے دعا کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کاز کیلئے مصدق عادل کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ترجمان نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بی جے پی کی بھارتی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئرمین محمد مصدق عادل 2022میں آج کے روز سرینگر میں انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی خورشید احمد عادل کو بھارتی فوجیوں نے 1990میں گرفتار ی کے بعد لاپتہ کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button