مقبوضہ جموں و کشمیر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی بھارتی طالب علم کی یوکرین میں موت پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی 02مارچ (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنگ سے متاثرہ یوکرین میں بھارتی طالب علم نوین کی موت پر مودی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ نوین کی موت کی ذمہ دارحکومت ہے ۔
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے الگ الگ ٹویٹ میں کہاکہ نوین کی موت کی بھارتی حکومت ذمہ دار ہے ۔اگر مودی حکومت نے جنگ سے متاثرہ یوکرین سے اپنے طلباء کی فوری اور محفوظ واپسی کیلئے کوئی اقدامات کئے ہوتے تو نوین جیسے ہونہار طالب علم کی زندگی ضائع نہ ہوتی ۔
انہوں نے مودی حکومت کو یوکرین سے طلباء کی واپسی کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کرنی چاہیے تھی اور اس بارے میں معلوما ت کایوکرین میں پھنسے طلباء اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تبادلہ کیاجانا چاہیے تھا۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یوکرین سے طلباء کوبروقت نکالنے میں مودی حکومت غفلت اور کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button