مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جموں:مشن ریاست جموں وکشمیر کے کارکنوں نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشن ریاست جموں وکشمیر کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں مظاہرے کے شرکاء نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بھال نہ کرنے پر بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کسی بھی ایم ایل اے نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔ سنیل ڈمپل نے جموں خطے میں لا ء یونیورسٹی کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مہندر کمار، دیپک کمار، سدیش، رکی بھسین، حسن خان، محمد امین، ابراہیم، دلیپ، دیپک کمار، وکاس اوردیگر نے بھی شرکت کی ۔






