مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ: آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 12دکانیں خاکستر
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں ایک درجن کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مغل روڈ کے ساتھ واقع بفلیاز سنٹرل مارکیٹ میں آج(اتوار) صبح تقریبا 5 بجے آگ لگی۔ آگ ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور فوری طور پر قریبی دکانوں میں پھیل گئی۔علاقے میںفائر سروس کی عدم موجودگی کیوجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایاجاسکا۔ سورنکوٹ سے ایک فائر ٹینڈر آگ لگنے کے ایک گھنٹے سے زائد وقت کے بعد موقع پر پہنچا۔ مقامی لوگوںنے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نقصانات کاجائزہ لے اور متاثرہ خاندانوں کو اپنا ذریعہ معاش دوبارہ بحال کرنے میں مدد کے لیے مالی امداد فراہم کرے۔






