بھارت
اتر پردیش: ہندو توا غنڈوں نے 3مسلم نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں ہندو توا غنڈوں نے 3مسلم نوجوانوں کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غنڈو ں نے مسلم نوجوانوں پر میگور مچھلی کی سمگلنگ اور گائے کے ذبیحہ کا الزام لگایا ۔ واقعہ ضلع متھرا کے علاقے چھاتا میں پیش آیا ۔مسلم نوجوان ایک گاڑی میں سوار تھے ۔ ہند و توا غنڈوںنے انکی گاڑی روکنے کے بعد انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں غنڈوں کو مسلم نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔






