بھارت

دہرا دون: بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا بریگیڈیئر قتل

دہرا دون:
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرا دون میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں خفیہ ایجنسی را کا بریگیڈیئر وشویشور کانت جوشی ہلاک ہو گیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 74سالہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر وشویشور کانت بھارتی فوج کے سابق بریگیڈیئر اور انٹیلی جنس بیورو کے اسپیشل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے تھے اور حال ہی میں بھارتی خفیہ ادارے RAW کے ساتھ بھی منسلک تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ دو گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران ہوئی اور ایک گولی بریگیڈیئر کو اس وقت لگی جب وہ صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے۔انہیں فوری طورپر ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ چل بسے۔ اس واقعے نے بھارت کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمیونٹی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔پولیس اور انٹیلی جنس ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے کہا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق واضح کیے جائیں گے۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس اہلکارسکیورٹی ہائی الرٹ پر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button