بھارت

بھارت:لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکرٹریٹ کے نیے فوجی مشیرتعینات

نئی دلی:بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کو نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکرٹریٹ ( این ایس سی ایس )کا نیا فوجی مشیر (ملٹری ایڈوائیزر )مقرر کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ کسی حاضر سروس تھری اسٹار جنرل کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ عہدہ ریٹائرڈ افسران ہی کو دیا جاتا رہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اس سے قبل بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔آپریشن سندورکے دوران انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ( ڈی جی ایم او)کی حیثیت سے کردار ادا کیا تھا۔
وہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے )اجیت ڈووال کی سربراہی میں کام کرنے والے سیکرٹریٹ میں یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button