پاکستان
بھارت کے پاس پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں بچا: طاہر محمود اشرفی

لاہور: چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں بچاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاہور چیمبر میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو پر امن طریقے سے منانا ہے، محرم کا مہینہ بتاتا ہے کہ ہمیں کتنی وحدت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت دی، پاکستان کے لیے چھوٹا اعزاز نہیں کہ تیسری عالمی جنگ کو روکا ہے ۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کا 22 بار ذکر کیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کروڑوں ڈالرز پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے لیے لگاتے ہیں، بھارت کے پاس اب پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جتنی کوشش کر رہا ہے اس کو ناکامی ہو رہی ہے۔ٍ






