پاکستان

بلوچستان ٹرین حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

نریندر مودی نے بھارت کو دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے

نیو یارک:
امریکا میں سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں بلوچستان میں ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور عالمی اداروں سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور را کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی امن کیلئے ہی خطرہ نہیں بلکہ یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کاواضح ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے اپنے ہمسایہ ممالک خاص طورپر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور بیرون ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، را کی دہشتگردی کی کارروائیوں سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔سکھ فار جسٹس کے رہنما نے کہا کہ بھارت کے انٹیلی جنس آپریٹس پر سفارتی اور سکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں، دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشتگرد کارروائیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی، بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اس کا اگلا حملہ اور بھی زیادہ خطرناک ہو گا اور مزید معصوم جانیں جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button