بھارت
بھارت :آسام میں بی ایس ایف اہلکارکی خودکشی

نئی دہلی : آسام کے ضلع سری بھومی میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خودکشی کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کی شناخت 44سالہ ہیڈ کانسٹیبل پریم کمار کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پنجاب کا رہائشی تھا۔ حکام نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ ایک سرحدی چوکی پر تعینات تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مارنے کے لیے اپنی سروس رائفل کا استعمال کیا۔ایک مجسٹریٹ نے بی ایس ایف اور پولیس حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور قانونی کارروائیاں شروع کیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔






