بھارت

مودی حکومت ملک میں بے روزگاری بڑھانے میں ماہرہے، کانگریس

مالی مجبوری کی وجہ سے نوجوان اپنی تعلیم ترک کر رہے ہیں ،جے رام رمیش

نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی حکومت ملک میں بے روزگاری بڑھانے میں ماہر ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک میں بے روزگاری بڑھانے کی ماہر ہے اور مالی مجبوری کی وجہ سے ملک کے نوجوان تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے عظیم پریم جی یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس بے روزگاری کے بڑے بحران کا کوئی حل نہیں ہے۔ مودی حکومت بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا ماسٹر مائنڈ کر رہی ہے۔ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں جب وزیر اعظم اپنی انتخابی تقریروں میں نوجوانوں کیطرف سے سوشل میڈیا ریل بنانے کو اپنی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے، کیونکہ بھارت میں تعلیم یافتہ، ڈگری ہولڈ نوجوانوں میں بے روزگاری کے اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں۔رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کہاکہ ملک میں20سے 29سال کی عمر کے تقریباایک کروڑ دس لاکھ بے روزگار ہیں۔انہوں نے کہاکہ2017میں 58 فیصد نوجوان مالی مجبوریوں کی وجہ سے اپنی تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ 2023میں یہ تعداد بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گئی ہے گئی۔بھارت کے تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں کے لیے لائن میں کھڑے ہیں، لیکن مودی حکومت کے پاس ان نوجوانوں کیلئے نوکریاں نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button