بھارت

بہار: شوروم کے مسلمان منیجر کو سابق ہندو ملازم نے بے دردی سے قتل کر دیا



پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں واقع ایک یاماہا شو روم کے 38 سالہ مسلمان مینیجر محمد فیض احمد کو ان کے سابق ہندو ملازم سونو پاسوان نے بے دردی سے قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد فیض اپنے کمپیوٹر پر بیٹھے تھے کہ ملزم نے لوہے کی راڈ سے ان پر حملہ کر دیا اور بعد میں قینچی سے کئی وار کیے۔ یہ پورا واقعہ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سونو پاسوان اسی شو روم میں کام کرتا تھا اور اسے  نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ یہ بہیمانہ  واقعہ 12 جون کی شام اشوک پیپر مل  تھانہ علاقے کے چندن پٹی چوک پر واقع بائیک شوروم میں پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 2014میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت میں اقلیتوں خاص طور پرمسلمانوں کا جینا حرام ہوچکاہے۔ مسلمانوں کومختلف بہانوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے ، انکے گھروں ، مساجد ، مزاروں کو مسمار کرنے کے واقعات روز کا معمول ہے ۔ جبر و استبداد کی ان ساری کارروائیوں کو ہند و توا مودی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button