مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری دھماکے میں جے سی او سمیت چار بھارتی فوجی زخمی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک دھماکے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت چار بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب کنٹرول لائن کے نزدیک نوشہرہ سیکٹر کے علاقے کلال میں بھارتی فوجیوں کی گشت کے دوران ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





