مقبوضہ جموں و کشمیر

صمد انقلابی کا اشرف گنائی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

سرینگر23جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد میں مقیم محمد اشرف گنائی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button