بھارت

امریکہ نے بھارت کے لئے اپاچی ہیلی کاپٹروں، M777 ہووٹزر کی منظوری دے دی

واشنگٹن :امریکہ نے بھارت کو 482.2 ملین ڈالر لاگت کے اپاچی ہیلی کاپٹروں اور M777A2 ہووٹزر کی فروخت کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بتائی ہے ۔بھارت نے 230 ملین ڈالر کےM777 ہووٹزر اور 198.2 ملین ڈالرکے AH-64E اپاچی ہیلی کاپٹروں کی طویل مدتی مدد مانگی تھی۔ بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن اور برطانیہ میں قائم BAE سسٹمز بنیادی کنٹریکٹرز ہیں۔پینٹاگون نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔یہ اعلان نئی دہلی کے فوجی طاقت اورعالمی طاقت ہونے کے قوم پرست بیانیے کو تقویت دیتا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت اس طرح کے ہتھیاروں کے حصول سے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹا نے کی کوشش کررہا ہے اوراسلحے کی خریداری کو سیکورٹی کی ضروریات کے بجائے قومی فخر کی علامت کے طور پر پیش کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button