بھارت
بھارتی فوج مودی کے سیاسی عزائم کیلئے آلہ کار بن گئی ہے :سابق فوجی نے بھانڈا پھوڑدیا

نئی دہلی : بھارتی فوج کے ایک سابق افسر نے فوج میں سیاست اور اداروں کو ہندوتوا کے فروغ کیلئے استعمال کرنے پر سخت تنقیدکی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق بھارتی فوجی صوبیدارچوہان نے بھارت کی عسکری قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور اس کے سربراہ مودی، اڈانی اور امبانی کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے فوجی نکلیں اور میدان میں آئیں۔ انہوں نے کہاکہ میں چور سیاسی لیڈروں کی چاپلوسی کرنے والی عسکری قیادت پر لعنت بھیجتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی کی چاپلوسی کرنے والے فوج کی وردی پر دھبہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماں باپ اپنے بچوں کو کسی ڈاکو کی حفاظت کیلئے نہیں بلکہ وطن کی حفاظت کیلئے فوج میں بھیجتے ہیں۔







