بھارت

اترپردیش: شادی کے مہمانوں کو گائے کا گوشت کھلانے کا الزام ، حکام نے شادی ہال سیل کر دیا

دولہا اور منیجر سمیت تین افراد گرفتار

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میںضلع شاملی کے علاقے کیرانہ میں واقع ایک شادی ہال کو شادی کے مہمانوں کو گائے کا گوشت پیش کیے جانے کے الزام کے بعد حکام نے سیل کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مغل گارڈن کے نام سے مشہور شادی ہال کو غیرمجاز تعمیر قرار دیتے ہوئے سیل کیاگیا ۔ حکام نے اشارہ دیا ہے کہ شادی ہال کو انہدام سمیت مزید کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فرمان نامی شخص کی شادی میں گائے کا گوشت پیش کیا گیا ہے ۔ پولیس نے دولہا فرمان ، انکے چچا سلمان اور شادی ہال کے منیجر انیس احمد کو گرفتار بھی کیا ہے اور تینوںکو عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔
علاقے کی ہندو توا تنظیموں نے شادی ہال کے خلاف مزید سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ صرف گرفتاریاں کافی نہیں ہیں ، شادی ہال کی عمارت کو بھی منہدم کرنا ہوگا ۔ دریں اثنا قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ عدالت میں الزامات ثابت ہونے سے قبل انہدامی کارروائی قانونی اور آئینی سولات کو جنم دے سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button