APHC-AJK

پاکستان کی بہترین سفارتکاری پر فاروق رحمانی کیطرف سے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر کے سینئر رہنما اور پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کشمیر پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بہترین سفارتکاری پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو مبارکباد دی ہے جس کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ بندی ممکن ہوئی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صبر آزما سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے دیگر سنگین تنازعات بالخصوص کشمیر اور فلسطین کے متاثرین کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماں کو 1947 سے تصفیہ طلب تنازعہ جموں و کشمیر کی یاد دہانی کرائی اور بھارت و پاکستان پر زور دیا کہ وہ ریاست کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرانے کے لیے جموں و کشمیر کے عوام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کے حصے بخرے کیے ، لداخ کو الگ کیا اور علاقے میں نت نئے قوانین کا نفاذ کیا۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت نے اس وقت مقبوضہ جموں وکشمیر کو مکمل طورپر ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں اور وہ وہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان نے خود کو سفارتی محاذ پر بھر پور طریقے سے منوا لیا ہے ، اس کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ کشمیر کا معاملہ شدت کے ساتھ عالمی سطح پر اٹھائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button