APHC-AJK

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، نبیلہ ارشاد ا

اسلام آباد:
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاک کے دفتر کا دورہ کیا اور حریت قیادت سے ملاقات کی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے گزشتہ 78 برسوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بے مثال شہادتیں دیں ، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے جذبہ آزادی میں کبھی کمی نہیں آئی۔انہوں نے بھارتی عدالتوں کی طرف سے حریت رہنماں کو جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں سزائیں سنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اس کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے بھارت کی نام نہاد سیکولر شناخت پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔اس موقع پر نبیلہ ارشاد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ دانشمندی، تحمل اور افہام و تفہیم سے کام لیں اور موجودہ مسائل کا پرامن، آئینی اور باوقار حل تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی یا عدم استحکام نہ صرف آزاد جموں و کشمیر کے امن و استحکام کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ کشمیر کی تحریک آزادی، عوامی مفادات اور وسیع تر علاقائی صورتحال پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے لہذا اس تناظر میں یہ پوری پاکستانی قوم کا بھی مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑی تیزی سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،مقبوضہ علاقے میں لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کیا جا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے خلاف ہے۔حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام متعلقہ فریقوں سے صبر، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کو بات چیت، افہام و تفہیم اور پرامن طریقوں سے حل کرنے کی اپیل بھی کی۔حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، اس لیے یہاں پر امن، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔.
اس موقع پر سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، شمیم شال، شیخ محمد یعقوب، شیخ عبدالمتین، الطاف احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، سلطان احمد بٹ، زاہد صفی، میاں مظفر، محمد اشرف ڈار،، شیخ عبدالماجد، عدیل مشتاق وانی ، عبدالمجید لون، کفایت حسین رضوی، عبدالماجد اور امتیاز وانی بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button