مقبوضہ جموں و کشمیر
بی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل جموں کیمپ مردہ حالت میں پائی گئی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی ایک خاتون کانسٹیبل جموں میںبی ایس ایف کے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر میں اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانسٹیبل بشنو پریا رائے 25مئی کو شروع ہونے والے تین ماہ کے لیب اسسٹنٹ کورس میں شامل تھی اور وہ شہر کے نواحی علاقے پلوورامیں بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کے کمانڈ ہسپتال میں واقع اپنی رہائش گاہ میں موجود تھی۔بشنو پریا رائے کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔بی ایس ایف اہلکار کی موت کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔






