مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:بے کس و بے بس وزیراعلیٰ کا جامع مسجد کی بندش پر غم وغصے کا اظہار

بھارتی حکام سے ایسے فیصلوں پر نظرثانی کرنے کی اپیل

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی انتظامیہ کی طرف سے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑی مسجد پر پابندیاں علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی دعوئوں کے منافی ہیں ۔ عمر عبداللہ کا یہ بیان مقبوضہ علاقے کے انتظامی معاملات کے حوالے سے انکی بے بسی اور بے کسی کا واضح غماز ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت Iانتظامیہ نے آج مسلسل آٹھویں برس کشمیری مسلمانوںکو سرینگر کی تاریخی جامع میں عیدالفطر کی نمازادانہیں کرنے دی۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرئع ابلاغ کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ شہر کے وسط میں واقع صدیوں پرانی مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار بار بار کہتے ہیں کہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ لیکن یہ کیسی نارمل صورتحال ہے کہ سری نگر کی سب سے بڑی مسجد میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکام ایسے فیصلوں پر نظرثانی کریں گے ، آئندہ اس طرح کے فیصلے نہیںکریں گے اور لوگوں کو آزادی سے نماز پڑھنے کی اجازت دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button