پاکستان

لاہور :مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہوئی

لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 187ویں برسی کے سلسلے میں مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں منعقد ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کے دوران سکھ یاتریوں نے بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مذہبی رسومات ادا کیں۔سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ ناصر مشتاق نے تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی و پردھان، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے علاوہ سکھ برادری کے مختلف رہنمائوں کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر ناصر مشتاق نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے طبی سہولیات، ایمبولینس سروسز اور ہنگامی طبی امداد سمیت جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ اور گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ کی تزئین و آرائش کا کام اس وقت جاری ہے۔بھارتی سکھ یاتری پاکستان کا دس روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل واپس بھارت پہنچیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button