گجرات : بی جے پی حکومت نے تاریخی مسجد منہدم کر دی
گاندھی نگر: بی جے پی کی حکموت والی ریاست گجرات میں حکام نے ضلع کچ میں ایک تاریخی مسجد کو منہدم کر دیا ہے، جس پر مقامی باشندوں اور مسلم تنظیموں کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، گاندھی دھام کے علاقے میں جونا کنڈا مسجد کو 29 جون کوبلڈوزر مہم کے دوران مسمار کر دیا گیا ۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مسماری سے قبل مسجد کی انتظامیہ کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسجد اپنی تاریخی اہمیت اور مخصوص فن تعمیر کے لیے مشہور تھی۔ مسجد کے صدر محمد ثمر نے کہا کہ مسجد 1965 سے سرکاری وقف اراضی کے ریکارڈ میں درج تھی لیکن اس کے باوجود حکام نے اسے مسمار کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس دوران مسلمانوں کو احتجاج سے روکا ۔
یادر ہے کہ بی جے پی کی ہندو توا حکومت میں بھارت بھر میں مسلمانوں کے گھروں مساجد، مدارس، مزارات، گھروں اور تجارتی عمارتوں کی مسماری کا مذمومسلسلہ اپنے زورروںپر ہے.







