منی پور میں مسلسل شورش مودی حکومت کی نفرت بھری سیاست کا نتیجہ ہے، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”لوک سبھا“ میں قائد حز ب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ منی پور کئی برسوں سے جل رہا ہے ، 20ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور یہ سب مودی حکومت کی نفرت پھیلانے والی سوچ کا نتیجہ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے شورش زدہ ریاست میں دو قبائلی دیہات میں کئی گھروں کو نذر آتش کیے جانے والے حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ آج نہ صرف منی پور بلکہ پورے ملک نے نریندر مودی سے ہمدردی کے 2الفاظ سننے کی امید چھوڑدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تنازعہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے اور ہزارو ں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں اور بے شمار خاندان ناقابل برداشت اذیت سے گزر رہے ہیں ، یہ سب مودی کی نفرت بھر ی سیاست کا نتیجہ ہے جو مذہب ، ذات پات اور برادری کے نام پر لوگوں کوتقسیم کر رہی ہے۔






