بھارت: منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر، مودی حکومت حالات پرقابو پانے میں ناکام
مودی حکومت منی پورمیں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے :ایمنسٹی انٹرنیشنل
امپھال: مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کی شکارریاست منی پورمیں ایک بار پھرنسلی فسادات پھوٹ پڑے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے ”ٹائمز آف انڈیا“ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ منی پور کے ضلع کامجونگ میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا،نامعلوم حملہ آوروں نے3مقامات پر20گھروں کو نذرآتش کردیا۔شرپسندوں نے کوکی کے سرحدی گاو¿ں فائمول کو نذرِ آتش کردیا،جوابی کارروائی میں ناگا قبائل کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا، آتشزدگی کے ان واقعات میں فائمول گاو¿ں کے 15گھرمکمل طورپرجل گئے جبکہ ناگابرادری کے 7گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پور میں فسادات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور نقل مکانی کو مودی حکومت کی بدترین ناکامی قراردیا۔ پروفیسر اجائیلیو نیومائی کے مطابق مودی حکومت کی غفلت سے پیدا ہونے والا تنازعہ نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے۔ حالیہ فسادات کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔





