مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈا؛ شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے علاقہ تھتری میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس سے مکانات تباہ ہوئے، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایا ہےکہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے کم از کم 10 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ کئی دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔ تقریباً 10 دکانیں بھی ملبے تلے دب گئیں اور متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، متعدد گاڑیاں سیلاب کے باعث دریائے چناب میں بہہ گئیں۔ گاڑیوں کی صحیح تعداد اور مجموعی نقصان کی سرکاری تصدیق ابھی باقی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈوڈہ ۔کشتواڑ نیشنل ہائی وے بھی بند کر دی گئی ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک اور رابطہ متاثر ہواہے۔مسافروں اور مقامی بالوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں سے دور رہیں۔ جانی نقصان کی کوئی سرکاری اطلاع فوری طور پر موصول نہیں ہوئی، جبکہ نقصانات کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button